پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن مریضوں کیلئے اپنی خدمات بلامعاوضہ پیش کررہا ہے، پروفیسر انجم

جمعرات 5 فروری 2015 13:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن (POA) ہڈی وجوڑ کے مریضوں کیلئے اپنی خدمات بلامعاوضہ پیش کررہا ہے۔ پروفیسر انجم نے یہ اعلان اس وقت کیا جب مختلف سماجی وسیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے POA کے فری کلینک کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ POA نے تقریباً تین ماہ پہلے غریب مریضوں کے معائنے کیلئے ایک فری ہڈی وجوڑ کلینک کا افتتاح جس میں باقاعدگی سے روزانہ ایک سے 4 بجے سہ پہر ہڈی وجوڑ کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہیں۔

ابھی تک تقریباً ایک ہزار سے زیادہ مریض اس کلینک سے استفادہ کرچکے ہیں۔ یہ کلینک نمائش چورنگی پر واقع سیلانی اور چھیپا کے دستر خوان کے برابر میں وزیر ٹراما سینٹر میں قائم کیا گیا ہے۔ اس کلینک میں جناح، سول، آغا خان، لیاقت نیشنل، عباسی، ضیاء الدین اسپتالوں کے ہڈی کے ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز اپنی خدمات مفت پیش کررہے ہیں جو حضرات وخواتین کو ہڈی وجوڑ سے مطابق کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیں وہ بلاجھجک صبح 9 سے 4 بجے تک اس ٹیلی فون نمبر 0320-2212560، 021-32294825 پر فون کرکے معائنے کیلئے وقت لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر انجم نے میڈیا اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہ کلینک غریب مریضوں کیلئے ایک عطیہ خواندی ثابت ہوا اور مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس سے استفادہ کررہی ہے۔ ہماری میڈیا اور سماجی تنظیموں سے یہی درخواست ہے کہ اس کی پذیرائی کریں اور اس کارخیر میں ہر طرح سے ہمارا ہاتھ بٹائیں کیونکہ یہ ڈاکٹروں کی واحد تنظیم ہے جس نے فری کلینک کا بیڑا اٹھایا اور امید ہے کہ جلد اس طرح کے کلینک ملک کے دوسرے شہروں میں قائم کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :