نارنگ منڈی ،دل میں کینسرکے پھوڑے سے دوران آپریشن 5سالہ بچہ جا ں بحق

جمعرات 5 فروری 2015 20:15

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء )دل میں کینسرکے پھوڑے سے دوران آپریشن 5سالہ بچہ حسنین جاں بحق ہوگیا،والدین پرغشی کے دورے ماں حواس کھوبیٹھی۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ چھتہ بازارکے تاجرشیخ عرفان ادریس کے 5سالہ بیٹے نے پہلی جماعت میں اول پوزیشن حاصل کی اس دوران اسے دل کے قریب دردہوئی جس پراسے لاہورہسپتال لے جایاگیا۔جہاں ڈاکٹروں نے دل میں کینسرکے زخم کی نشان دہی کی اوروالدین نے ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ کیئے لیکن دوران آپریشن بچہ دم توڑگیاوالدین اپنے بیٹے کی موت کاصدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حواس کھوبیٹھے ۔