لیبیا‘ ایڈز وائرس کیس کے ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی

بدھ 18 جولائی 2007 11:25

تریپولی(اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین18 جولائی2007) لیبیا کی سپریم جوڈیشل کونسل نے بچوں میں ایڈز وائرس مقدمے میں مجرم قرار دی جانے والی5 بلغارین نرسوں اورایک فلسطینی ڈاکٹر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک عربی ٹی وی کے مطابق منگل کو متاثرہ خاندانوں کو زر تلافی کی مد میں ایک ملین ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی جس کے بعد انہوں نے سزائے موت کے مطالبے سے دست برداری کا اعلان کردیا۔ متاثرہ خاندانوں کی جانب سے دست برداری کی دستاویز سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائی گئی جس کے بعد سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔ مذکورہ ملزمان پر438 بچوں کو قصداً ایڈز وائرس منتقل کرنے اور56 بچے اس باعث ہلاک ہوجانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :