مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی حساس صورتحال اختیار کر چکا ہے،فیصل ندیم،

حکومت اور عوام کے تمام طبقوں کو ساتھ ملا کر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے ،امیر جماعة الدعوة سندھ

جمعرات 5 فروری 2015 21:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) امیر جماعةالدعوة سندھ فیصل ندیم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی حساس صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ حکومت اور عوام کے تمام طبقوں کو ساتھ ملا کر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے جماعتہ الدعوة سندہ کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے حیدر آباد بدین ،نواب شاھ ،سانگھڑ ،شھداد پور ،سکھر ،جھڈو ، ٹنڈوآدم ،تھر پار کر ،گو لارچی ،کھوسکی ،شادی لارچ،ملکانی ،ھالااورنیو سعید آباد و دیگر شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں سکولوں کے ننھے طلباء اور کالجز و یونیورسٹیز کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

طلباء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں تحریریں درج تھیں۔

(جاری ہے)

شرکاء کی طرف سے کشمیریوں سے رشتہ کیا ”لاالہ الااللہ“ اورکشمیر بنے گا پاکستان جیسے زوردار نعرے لگائے جاتے رہے۔سند ھ کا بڑاکشمیر کارواں حیدرآباد جماعتہ الدعوة کے مر کز سعدبن معاذ گاڑی کھاتہ چوک سے نکل کر شہرکے مختلف روڈ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچاجہان ایک جلسے کی صورت اختیار کر گیا جہان پر مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطابات کیئے جماعتہ الدعوة زیر اہتمام پریس کلب کے باہرجلسہ عام سے خظاب کرتے ہوئے امیر جماعتہ الدعوة سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے دوہرامعیار اپنا رکھا ہے۔ کشمیر کی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔کشمیریو کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی حساس صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ حکومت اور عوام کے تمام طبقوں کو ساتھ ملا کر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی بھارت کو خطہ کا تھانیدار بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ امریکی صدر اوبامہ کے دورہ بھارت کے دوران ایٹمی تعاون کے معاہدوں، سلامتی کونسل کی مستقل نشست دلانے اور تجارتی راستے ہموار کرنے کی یقین دہانیوں سے سب کچھ کھل کر واضح ہو گیا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور کے مابین معاہدے پاکستان کے خلاف ہیں اور ہندوستان اس صورتحال کو تحریک آزادی کشمیر کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ حالات غیر معمولی نوعیت کے ہیں۔ چین اور پاکستان کی بھارت‘ امریکہ معاہدوں کے حوالہ سے فکرمندی درست ہے۔عام پاکستانی بھی تشویش میں مبتلا ہیں کہ ہندو، صلیبی و یہودی ایک ہو کر پاکستان کے خلاف کیاسازشیں کر رہے ہیں؟بھارت و امریکہ کی پاکستان سے دوستی کی باتیں سراسر دھوکہ ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے منصوبہ بندیاں کر رہے ہیں ،امیر جما عت الاسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الھدی نے خطاب کرتے ہوئے انہونے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر پر ہونے والے پروگراموں سے مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ ملے گااور دنیا کو ایک مضبوط پیغام جائے گاکہ کشمیری تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ غیور کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھنے کیلئے تمامتر حربے استعمال کئے۔ ان کی عزتوں، جان ومال اور املاک پر حملے کئے گئے لیکن ان بدترین مظالم اور دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھا اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا۔ کہا یہ کشمیریوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری دنیا میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

حکومت پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرنے کیلئے پوری دنیا میں موجود اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرے جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ فوج نہیں نکالتا۔ کشمیریوں کا ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا اورپاکستانی دریاؤں پر سے وہ اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا اس سے کسی قسم کے مذاکرات اور معاہدات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی کشمیری و پاکستانی قوم ملکی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس قسم کے کوئی معاہدات قبول نہیں کرے گی یوم یکجہتی کشمیر پر ہونے والے پروگراموں سے مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ ملے گااور دنیا کو ایک مضبوط پیغام جائے گاکہ کشمیری تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔

جماعت الاسلامی کے رہنما ء عبدالوحید قریشی خطاب کرتے ہوئے کہا ان بدترین مظالم اور دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھا اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا۔ یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری دنیا میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں جماعت الاسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے خظاب کرتے ہوئے کہا پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جارحیت کے خلاف متحد وبیدار ہے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پورے ملک میں کشمیر کارواں ، جلسوں اور کانفرنسوں کے ذریعہ کشمیری بھائیوں کا پیغام دیا جائے گا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔کشمیری مسلمان پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرے لگاتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھارہے ہیں تو پاکستانی قوم بھی کشمیریوں سے اسی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وابستہ ہے ۔

ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مظلوم کشمیریوں کی غاصب بھارت سے آزادی کیلئے ہر ممکن کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جماعت علماء اسلام (س)کے رہنما ء عبدلواحد سواتی نے خظاب کرتے ہوئے کہا اس وقت کشمیر کے مسئلے کو پس پشت ڈال دیا ہے ہندو ستان کے مظالم کے خلاف کوئی بھی لب کشائی نہیں کر ہا ،تحریک انصاف کے رہنماء عثماں کنیڈی خظاب کرتے ہوئے کہا ہم سیاسی اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے کشمیر ہماری شہ رگ ہے ،فنگشنل لیگ کے رہنما ء افضل گجر خظاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے دریا کشمیر سے نکل تے ہیں ان کا ہم پانی پیتے ہیں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم اپنے حصہ کا پانی نہیں حاصل کر سکتے انڈیا نے پاکستانی دریا ؤں پر ڈیم بنا دیئے ہیں اس موقع پر جماعتہ الدعوة کے ضلعی کے امیر عابد بھائی خظاب کرتے ہوئے کہا اس وقت دہشتگردی کی جنگ کے حوالے مہم میں مسئلہ کشمیر کو دبایا جارہا ہے اسکے خلاف سازشین کی جارہی ہیں اس کشمیر کارواں مین جمیعت کے ناظم زبیر حفیظ نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے ۔

کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی،بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیرپر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ۔اس نے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا ہے اس کشمیر کاروان میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،المحمدیہ ا سٹوڈنٹ کے زمہ داروں نے بھی خطاب کیا۔

یکجہتی کشمیر کارواں میں شہر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز سے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارواں میں شامل طلبہ نے پاکستان کے سبز ہلالی اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء پورے راستے بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے زبردستی نعرے بازی کرتے رہے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد پر اقوام متحدہ خاموش کیوں؟ جیسے جملے درج تھے۔

نے کشمیرکی آزادی کے حق میں اور بھارت کے قبضے اور مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی المحمدیہ سٹوڈنٹس کے یکجہتی کشمیر مظاہرے میں بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا ۔اس موقع پر شرکاء نے بھارت کیخلا ف شدید نعرے بازی کی۔ جماعتہ الدعوة سندھ کی جانب سے میر پر خاص ، بدین ،نواب شاہ ،سانگھڑ ،شہداد پور ، جھڈو ۔ٹنڈوآدم ، گورچی ، دیگر دیھاتوں قصبوں میں یوم کشمیر بھر پور ریلیوں کاروانوں کے ساتھ منا یا گیا ،انڈیا کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کی گئی ان بدترین مظالم اور دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھا اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا۔

یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری دنیا میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ حکومت پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرنے کیلئے پوری دنیا میں موجود اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرے جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے گی جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا