بلوچستان میں پولیو مہم ہو یا بچوں کی صحت بارے کوئی اور اقدام دہشت گردی کے ڈر سے نہیں رکیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک

جمعہ 6 فروری 2015 16:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم ہو یا بچوں کی صحت کے حوالے سے کوئی اور اقدام، دہشت گردی کے ڈر سے نہیں رکیں گے۔ دہشت گرد جتنے طاقتور ہو جائیں قانوں کی گرفت سے نہیں بچیں گے یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے واحد چلڈرن ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں جنکی صحت پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ چلڈرن ہسپتال کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحت مخلوط حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے صحت کے بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ 10 سالہ دور میں سرکاری ہسپتالوں کو لیے کوئی مشینری نہیں خریدی تھے۔ تاہم مخلوط حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سرکاری ہسپتالوں کے لیے ایک ارب کی مشینری خریدی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال کے گرانٹ میں کٹوتی نہیں کی ہے جتنابھی فنڈ وفاق نے دیا اس کی ا دائیگی ہسپتال کو دو اقساط میں کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :