ٓانسداد ڈنگی ووبائی امراض سے بچاؤ کے سپرے کا کام صوبائی محکمہ صحت کے سپرد کرنے سے کے ایم سی کے اختیارات میں کمی واقع ہوگی،ذوالفقار شاہ

جمعہ 6 فروری 2015 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء)سجن یونین(سی بی اے) کے ایم سی کر مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ انسداد ڈنگی ووبائی امراض سے بچاؤ کے اسپرے کا کام محکمہ صحت کے سپرد کرنے سے کے ایم سی کے اختیارات میں مزیدکمی واقع ہوگی جوکہ پہلے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرو اٹھارٹی کے قیام سے کم کردیئے گئے تھے۔اب سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا نظام صوبائی حکومت کے براہ راست ماتحتی میں دینے کے یے سندھ سولڈویسٹ منیجمنٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

انسداد تجاوز رات کا کام پہلے براہ راست انئی انکروجمنٹ فورس کے قیام کے بعد تقسیم کردیا گیا ہے۔اسی طرح ملاوٹ کے خاتمہکے لیے مجسٹریٹی کے اختیارات کے ایم سی کے پاس نہ ہونے سے محکمہ فوڈکوالٹی کنٹرو عملا غیر موثر ہوکر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی جانب سے پہلے طے شدہ PFCفارمولے کے تحت فنڈز فراہم نہ کرنے اور پنشنرز کوادائیگیوں کے لیے رقوم کی کمی کی وجہ سے کے ایم سی کے ملازمین اور پنشنرز سخت پریشانی میں مبتلا تھے ا ب محکمہ میونپل پبلک ہیلتھ ملیریا کنٹرول پروگرام کے ایک شعبے فیومیگشن اینڈ وکٹر کنٹرو کو صوبائی محکمہ صحت کی ماتحتی میں دینے اور اسپرے کا دواؤ ں اور ڈیزل پیٹرول کی حدمیں 4 کروڑ 10لاکھ روپیے ہضم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے کراچی کے مختلف علاقوں میں ا س وقت تیزی سے ملیریا اور ڈنگی مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ سال اپریل کے مہینے سے اسپرے کا کام بند پڑا ہوا ہے دوائیں پڑی پڑی زائد المیعادہوگئی ہے لیکن فوری اسپرے کروانے کی بجائے یہ کام صوبائی محکمہ صحت کی ماتحتی میں دے دیا گیا ہے جبکہ ملیریا کنٹرو پروگرام کے تحت ڈی گراسنگ ،چنیلائز یشن،فنتھیان اور کالے تیل کے چھڑکاؤ کا کام کے ایم سی کے محکمہ میونسپل پبلک ہیلتھ ملیریا کے سٹاف کے ذمے ہیں جوکہ ندی،نالوں کی ڈی گراسنگ،چینلائزیشن کے امور انجام دیکر مچھروں کی افزائش کی روک تھام کرینگے اور لاروا کے خاتمے کے اقدامات کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے ساتھ کے ایم سی کا فیومیگشن اسٹاف اسپرے کا کام کر چکا ہے اور اسپرے پروگرام کے مکمل ہونے پر اسپرے کی گا ڑیاں اور عملہ واپس کے ایم سی بھیج دیا جاتا ہے لیکن اس بار حکومت سندھ کی جانب سے اسپرے کے اختیارات کے ایم سی واپس لینے کا حکم نامے سے مازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں میں بھی شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں حکومت سندھ واضح پالیسی کا اعلان کرے اور اس سلسے میں نمائندہ یونین کو اعتمادمیں لیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے وای بے چینی کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے سول سوسائٹی اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسے میں فوری نوٹس لیں۔