مظفر آباد، تین روزہ پولیو مہم 16 فروری سے شروع ہوگئی

جمعہ 6 فروری 2015 18:19

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ضلع مظفرآباد میں تین روز ہ قومی پولیو مہم مورخہ 16تا18فروری کو بنائی جارہی ہے جس میں 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی ۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :