وزیراعظم محمد نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا دورہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال،

سانحہ پشاور میں زخمی ہونیوالے طالبعلم احمد نواز کی عیادت ،صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

جمعہ 6 فروری 2015 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے جمعہ کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور آرمی پبلک سکول سانحے میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر وہاں پر رہے ۔اس موقع پر زخمی طالب علم کے والدین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے زخمی طالب علم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور اس کے حوصلے کی داد دی ۔ طالب علم احمد نواز نے علاج کے لئے رقم مختص کرنے اور سفری دستاویزات فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔