صوابی،عدم سیکورٹی ، پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام نہ دینے کی پاداش میں چھ پرائمری سکولوں کے 36اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم نے بند کر دیں

جمعہ 6 فروری 2015 23:04

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) عدم سیکیورٹی کے باعث پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام نہ دینے کی پاداش میں صوابی کی یونین کونسل پابینی اور جھنڈا کے چھ پرائمری سکولوں کے 36اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم نے بند کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم صوابی نے یونین کونسل جھنڈا اور پابینی کے مضافات بوقہ، گڑھی شاہ اور پنجمن کے نصف پرائمری سکولوں کے تقریباً 36اساتذہ کے پولیو مہم میں ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی لیکن ان اساتذہ نے اس مہم میں خوف کی وجہ سے حصہ نہیں لیا کیونکہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات تھے ۔

قبل ازیں بھی اس علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک ٹیچر اور نرس جاں بحق ہو ا تھا اساتذہ نے بتایا کہ ہم 36اساتذہ نے حال ہی میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیانہیں تھا ان کا موقف تھا کہ یہ حساس علاقہ ہے انتظامیہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ہم ڈیوٹی انجام دینگے ان اساتذہ کو ماہ جنوری 2015کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے اس سلسلے میں مذکورہ اساتذہ نے ڈی ای او صوابی سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ یہ اقدام انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں اُٹھایا گیا ہے ہفتہ کے روز جب ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کے ساتھ ہمارے نمائندے نے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ متاثرہ اساتذہ سوموار کے روز میرے دفتر آکر مجھ سے ملے تنخواہیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے ان کے تحفظات اور خدشات دور کر دیئے جائیں گے۔

متاثرہ اساتذہ نے بتایا کہ پہلے محکمہ ہذا نے ہماری تنخواہیں بند کر ادی اور بعد ازاں ہمیں شو کاز نوٹس بھی بھیج دیا گیا پولیو ڈیوٹی ا نجام دینا محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ محکمہ صحت کا کام ہے ایجو کیشن اور ہیلتھ الگ الگ محکمے ہیں اس کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم پولیو ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں مگر انتظامیہ ہمیں فول پروف سیکیورٹی نہ دینے کے باعث خوف کی وجہ سے ڈیوٹی دینے سے قاصر ہے۔

آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر عبدالطیف خان نے رابطے پر بتایا کہ حکومت 36اساتذہ کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کر نے کے احکامات جاری کریں کیونکہ ان اساتذہ نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیاتھا بلکہ عدم سیکیورٹی کے باعث حصہ نہیں لیا تاہم اس سلسلے میں مقامی میڈیا کی کوششوں سے متاثرہ اساتذہ سمیت پیر کے روز ڈپٹی کمشنر صوابی کے ساتھ ملاقات کرینگے اور ان کی کوششوں سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائیگا

متعلقہ عنوان :