سروسز ہسپتال لاہور کے سینکڑوں ورکس چارج ملازمین اپنی 6ماہ کی تنخواہوں سے محروم

جمعہ 6 فروری 2015 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) سروسز ہسپتال لاہور کے سینکڑوں ورکس چارج ملازمین تاحال اپنی گزشتہ 6ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں اور ہسپتال انتظامیہ ان ورکس چارج ملازمین کو جن کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے کو دھمکیاں دے رہی ہے کہ اگر وہ ملازمتیں چھوڑ کر گئے تو انہیں سابقہ مہینوں کی تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے تاحال ان کے پاس بجٹ نہیں جیسے ہی بجٹ موصول ہوا تو وہ تنخواہوں کی ادائیگی کر دیں گے جبکہ دوسری طرف تنخواہوں سے محروم ورکس چارج ملازمین نے پنجاب حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :