عا م آدمی پارٹی سیکولر جماعت ہے اسے ووٹ دینا چاہیے‘ اما م شاہی مسجد سیداحمد بخاری

ہفتہ 7 فروری 2015 13:30

نئی دہلی:( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 7 فروری ہفتے کو ہوئی ۔الیکشن میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) عام آدمی پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔ 2013 میں عام آدمی پارٹی کا حکومت بنانے کا اعلان دہلی کی قدیم شاہی مسجد کے امام سید احمد بخاری نے مسلمانوں سے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے نئی دہلی اسمبلی کی 70نشستوں کے لیے ایک کروڑ 28 لاکھ ووٹر ز نے اپنا حق رائے دہی ا ستعمال کیا پچھلے انتخابات کے بعد عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے تعاون سے اقتدار سنبھالا لیکن وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کرپشن کے خلاف قانون پاس نہ ہونے پر صرف 29 روز بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور حکومت سے الگ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کے استعفیٰ سے عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آئی کیونکہ عام لوگوں کے مطابق جس جماعت کو انہوں نے ووٹ دیئے اس نے ان کی توقعات کے برعکس بہت زیادہ جلدی میدان چھوڑ دیا۔جامع مسجد نئی دہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی حمایت عام آدمی پارٹی کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی ایک سیکولر جماعت ہے۔سیداحمد بخاری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو خوشحالی کے لیے اسے ووٹ دینا چاہیے۔ شاہ مسج کے امام نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے بھارت کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :