پشاور میں کل ہونے والی پولیو مہم موخر کر دی گئی

ہفتہ 7 فروری 2015 13:53

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) پشاور سمیت کسی بھی یونین کونسل میں کل اتوار کو پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی ذرائع محکمہ صحت کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب مہینے میں صرف دو بار پولیو مہم چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فروری کے آخری ہفتے میں پشاور اور بنوں میں پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہر کی 55 حساس یونین کونسلوں میں ایک لاکھ 85 ہزار جبکہ بنوں میں 55 ہزار بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے ذرائع کے مطابق صوبے میں 16 فروری سے صحت کا اتحاد کے تحت پولیو مہم چلائی جائے گی

متعلقہ عنوان :