ادویات ساز کمپنیوں کی سفارشات تسلیم کرنے سے ملک میں گروتھ کا عمل تیز ہو سکتا ہے‘ چیئرمین فارما بیورو

ہفتہ 7 فروری 2015 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)پاکستان کی ادویات ساز کمپنیوں (فارماسیوٹیکل انڈسٹری) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کی تجاویز مان لی جاتی ہیں تو فارما انڈسٹریز کی ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں اور ملک میں گروتھ کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فارما بیورو کے چیئرمین اور نوارٹس پاکستان کے چیف آیگزیکٹو آفیسر شہاب رضوی نے کہا کہ اگر حکومت اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات کی روسنی میں پالیسی کو حتمی شکل دیتی ہے تو آنے والے 5 برسوں میں فارما سیوٹیکل انڈسٹری اپنے حجم سے 5 گنا تیزی سے ترقی کر سکتی ہے۔

فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا موجودہ حجم 2.3 ارب ڈالر ہے اور اس کے پاس 600 رجسٹر کمپنیاں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی برآمدات سے یہ 10 ارب ڈالرز کا حجم پار کر سکتی ہے۔ بھارت کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فارما انڈسٹری کا سائز 21 ارب ڈالرز ہے جو 2020ء تک 45 ارب تک پہنچ جائے گا۔