کالے یرقان کے غریب مریضوں کی حق تلفی کا نوٹس لیا جائے۔ثمینہ فاضل

ہفتہ 7 فروری 2015 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کالے یرقان کے غریب مریضوں کے استحصال اور ظلم کا نوٹس لے کر کاروائی کی جائے۔اہم معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور ہونے کے سبب بیوروکریسی خودسر ہو گئی ہے جسکا احتساب کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ذاتی مفادات کیلئے عوام پر ظلم کرنے کی ہمت نہ ہو۔

(جاری ہے)

ثمینہ فاضل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت سندھ کے ارباب اختیار نے راتوں رات کروڑ پتی بننے کیلئے تمام قوائد کو نظر انداز کر کے من پسند کمپنیوں سے دو سے تین گنا قیمت پر دوا خریدنے کی کوشش کی جسے مقامی فارما کمپنیوں نے عدالت کی مدد سے رکوا دیا۔جن مقامی کمپنیوں کی دوا کو مسترد کیا گیا ان کے معیار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔سرکاری وکیلوں کی جانب سے متعدد بار ادویہ کی خریداری کی اجازت کی درخواست کا عدالت کی جانب سے مسترد ہونا گھپلے کا ثبوت ہے جس کے بعد کاروائی میں سستی ارباب اختیار کی نا اہلی یا ملی بھگت ہے جس سے بدعنوان عناصر کا حوصلہ بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :