پیرا میڈیکل اسٹاف ضلع ٹنڈومحمدخان کا ہنگامی اجلاس،محکمہ صحت میں ہونے والی بھرتیوں پر اظہار تشویش

ہفتہ 7 فروری 2015 16:38

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ضلع ٹنڈومحمدخان کا ہنگامی اجلاس ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام رسول لاشاری کی زیر صدارت آفیس میں منعقد ہوا ، جس میں عہدیداروں اور ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر غلام رسول لاشاری ، غلام مصطفی ملاح ، غلام حسین سومرو ، کبیر احمد خاصخیلی ، خان چند ، زاہد میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت میں آنے والی اسامیوں پر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان میں مڈ وائف کے اسکول میں غیر قانونی بھرتی کی گئی ہے ، جبکہ مقامی خواتین کو نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ چوکیدار بھی کراچی کے رکھے گئے ہیں ، جس کی ہم پرزور لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ محکمہ صحت میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے جو بھی جائز مسائل ہیں اسے فوری طورپر حل کیا جائے ۔