سندھ حکومت کی طرح پنجاب بھی شوگرملوں کے روڈ ٹیکس معاف کرے‘ شوگر ملرز پنجاب زون

ہفتہ 7 فروری 2015 19:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) شوگر ملرز پنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ روپے ملرز اور ڈیرھ روپے فی من کاشتکار سے روڈ ٹیکس لے رہی ہے، سندھ حکومت کی طرح پنجاب بھی شوگرملوں کے روڈ ٹیکس معاف کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 50پیسے فی من روڈ ٹیکس آدھا کاشت کار اور آدھاملرز سے لیا جاتا تھا اور اب سندھ حکومت نے ملرز کو 25پیسے فی من روڈ ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قراردیا ہے۔ پنجاب میں فی من 3روپے روڈ ٹیکس دیا جارہا ہے، پنجاب حکومت ڈیڑھ روپے ملرز اور ڈیرھ روپے فی من کاشتکار سے روڈ ٹیکس لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :