فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے تحت ہزارہ گوٹھ میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 19:27

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے تحت ہزارہ گوٹھ میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا گیا۔ کیمپ پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے 3 ڈاکٹرز اور 8 پیرا میڈیکل اسٹاف خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ گلشن اقبال بلاک 7 سے متصل ہزارہ گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ پر مریضوں کے علاج معالجہ کے علاوہ فری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف رفاہ عامہ کی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی بہتر اور مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپنگ بھی کرتی ہیں، تاکہ عوام مستند ڈاکٹرز سے با آسانی علاج معالجے کے سلسلے میں استفادہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ گوٹھ میں لگایا گیا 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ 8 فروری کی شام تک مفت طبی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ کیمپ پر مستند ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا چیک اپ کرے گی۔ شاہد محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کی کچی آبادیوں اور مضافات میں فری میڈیکل کیمپنگ کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :