ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران ابراہیم کی زیر صدارت پولیو کا اجلاس

ہفتہ 7 فروری 2015 20:52

شیرانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران ابراہیم کی زیر صدارت پولیو کا اجلاس ڈی سی آفس شیرانی میں منعقد ہوا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا پولیوایک ناسورہے جو بچوں کو عمر بھر کے لئے مفلوج بنا دیتا ہے پولیو قومی مہم ہے اس میں سب نے مل کردار ادا کرنا ہے پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی پولیو کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادی پر اقدامات جاری ہے چیف سیکرٹری کے سخت ہدایات ہیں انھوں نے کہا علماء کرام میڈیا اورزندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرئے ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الدین شیرانی نے کہا سولہ فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اجلاس میں سوشل ویلفئیرآفیسر احسان الحق مندوخیل ،شیخ جہانزیب مندوخیل تحصیلدار مہتاب شاہ ڈی ڈی او ایجوکیشن صاحب جان مندوخیل اور لائن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے آفسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :