لاڑکانہ کے قریب گاؤں فرید آباد میں سرائی محمد پنھل خان سیال کی یاد میں سالانہ ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگائی گئی

ہفتہ 7 فروری 2015 22:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں فرید آباد میں سرائی محمد پنھل خان سیال کی یاد میں سالانہ ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگائی گئی جس میں تحصیل باقرانی کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں طبی کیمپ پر پہنچ کر طبی معائنہ کروایا مفت طبی کیمپ میں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے پرنسپل اور بچوں کے مشہور ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو، ڈاکٹر مجیب الرحمٰن ابڑو، ڈاکٹر جاوید ابڑو سیال، آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر کنعیا لعل، ڈاکٹر علی نواز شیخ، ناک، کان اور گلے کے ماہر ڈاکٹر محمد حسن شیخ، بچوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد انور شیخ، ڈاکٹر اورنگزیب سیال، ڈاکٹر امان اللہ عباسی، ڈاکٹر شازیہ شیخ، ڈاکٹر دلیپ کمار، ڈاکٹر عبدالغنی شیخ، ڈاکٹر شاہ جہان شیخ اور دیگر ڈاکٹروں نے 300سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا معائنے کے دوران تین مریضوں کے گلے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ظاہر ہوئے جبکہ اکثر مریضوں کو کھانسی، بخار اور سینے کی بیماری میں مبتلا تھے جنہیں طبی امداد دی گئی اور ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

مفت طبی کیمپ میں منور علی سیال، ذوالفقرنین سیال، جہانگیر خان سیال، ظاہر علی سیال، علی ارسلان سمیت دیگر موجود تھے۔