صوبائی وزیر صحت نے جناح اورNICH ملازمین کے احتجاج کا نوٹس لے لیا،

مسائل حل نہ ہوئے تو منگل کی صبح جناح اورNICHملازمین او پی ڈی بندکر کے پریس کلب پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے

ہفتہ 7 فروری 2015 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر نے جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ملازمین پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل پیر کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبرز سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں جبکہ دوسری جانب جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے اطفال کے ملازمین پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے میڈیا ترجمان سید امیر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پیر کو ملازمین کے مسائل حل نہ ہو سکے تو پہلے مرحلے میں منگل کی صبح جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ( جناح بچوں کے اسپتال ) میں او پی ڈی بند کرکے کراچی پریس کلب پر ان دونوں اداروں کے ملازمین احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بعد ازاں وزیر اعلی ہاؤس،گورنر ہاؤس یا بلاول ہاؤس میں سے کسی ایک مقام پر دھرنا دینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 18ویں ترمیم کے تحت وفاق سے صوبے کو منتقل ہونے والے ادارے جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت واطفال کے ملازمین ڈیپوٹیشن الاؤنس ،ہیلتھ الاؤنس نہ دینے اور سابق وزیر اعظم کی ہدایت پرنیورو سرجری کے ملازمین کی مستقلی میں100ملازمین کے معاملہ اب تک التواء ہونے کے خلاف جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ملازمین پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 4دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے سخت احتجاج کی دھمکی دی تھی جس کا صوبائی وزیر صحت م مہتاب ڈہر نے نوٹس لے لیا اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ نے صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر ہفتہ کو جناح اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ملازمین پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سید امیر حسین شاہ ،حاجی گل سعید ،زریاب حیات ،زیتون اختر ،حاجی عبدالوہاب ،فیصل چوہدری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں احتجاج کا اعلان واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے رہنما کل پیر کو دوپہر2بجے ملاقات کریں جس میں معاملہ کا سنجیدہ حل نکالا جائے گا جس پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے پیر کے روز کام معمول کے مطابق کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے اطفال کے ملازمین پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے میڈیا ترجمان سید امیر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر پیر کو ملازمین کے مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا اور منگل 10فروری سے جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ میں ملازمین کام چھور ہڑتال کریں گے اس دوران او پی ڈی کو مکمل طور پر بند رکھا جائیگا بعد ازاں پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے دھرنا دیا جائے گا اور اسی دوران احتجاج کا دائرہ بڑھانے کے لئے گورنرہاؤس ،وزیر اعلی ہاؤس یا بلاول ہاؤس میں کسی ایک مقام کو دھرنے کے لئے چنا جائیگا جس کے فوری بعد ملازمین احتجاجی ریلی کی شکل وہاں جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک اس سلسلہ کو جایر رکھا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :