پولیو ایک موذی مرض ہے جس نے پوری قوم کو اپاہج بنا دیا ہے، ڈاکٹر فضل زہری

ہفتہ 7 فروری 2015 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء ) پولیو ایک موذی مرض ہے جس نے پوری قوم کو اپاہج بنا دیا ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام طبقات خصوصی والدین پر یہ فرض بنتا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ خصوصی تعاون کریں ۔ تاکہ اس مرض کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جاسکے ۔خضدار میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ انیس ہزار سات سو انیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

39یونین کونسلز کے لئے انیس فکس سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔ 60ایئریا انچارج 343موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور ریکی محکمہ ہیلتھ ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضل زہری ایم ایس ڈاکٹر سومار بلوچ محمود عزیز شاہوانی ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ پولیو مہم 16فروری سے شروع ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

جس میں ایک لاکھ انیس ہزار سات سو انیس بچو کو پولیو پلانے کا ہدف مقررر کیا گیا ہے ۔ شہری اور دیہی و دور دراز علاقوں میں پولیوں ٹیمیں جا کر بچوں کو قطرے پلائیں۔ا س سلسلے میں علمائے کرام ، قبائلی افراد۔سماجی شخصیات اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ خصوصی تعاون کریں تاکہ ہم اس موذی مرض کا نہ صرف اپنے ضلع بلکہ پورے خطے سے خاتمہ کردیں ۔ پولیو سے انسداد صرف پولیو کے قطروں سے ہی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :