بھارتی صوبے گجرات میں سوائن فلو سے مزید پانچ افراد ہلاک

ایک ماہ کے دوران بھارت میں سوائن فلو سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 71ہوگئی۔۔۔ راجھستان اور مدھیا پردیش سے بھی سوائن فلو کے مریض گجرات لائے گئے ہیں ۔۔ ڈاکٹرز

اتوار 8 فروری 2015 12:52

بھارتی صوبے گجرات میں سوائن فلو سے مزید پانچ افراد ہلاک

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) بھارتی صوبے گجرات میں سوائن فلو سے مزید پانچ افراد مر گئے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت میں سوائن فلو سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 71ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام نے تیزی سے پھیلتے ہوئے اس وائرس پر تشویش کا اظہار کیا بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کے ستر مریضوں کو ہسپتال لایا گیا یکم جنوری سے اب تک بھارت میں سوائن فلو کے 627 کیس سامنے آچکے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق سوائن فلو سے سب سے زیادہ متاثر ممبئی اور گجرات ہوئے گجرات کے وزیر صحت نتن پٹیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس وائرس نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ راجھستان اور مدھیا پردیش سے بھی سوائن فلو کے مریض گجرات لائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :