دنیا بھر میں ہر سال 2 کروڑ 30 لاکھ افراد ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلاء ہونے کا انکشاف

پاکستان میں سالانہ اس مرض میں مبتلاء لوگوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے،رپورٹ

اتوار 8 فروری 2015 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) دنیا بھر میں ہر سال 2 کروڑ 30 لاکھ افراد ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلاء ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں سالانہ اس مرض میں مبتلاء لوگوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

اس بخار میں یکایک تیز بخار چڑھتا ہے اس کی بنیادی وجہ آلودہ پانی اور سالمونیلا ٹائفی نامی جرثومہ ہوتا ہے۔ اس بخار میں پرہیز کی خاص ضرورت ہوتی ہے جیسے پھٹے ہوئے دودھ کا پانی‘ جو کا پانی‘ لیچی‘ میٹھا انار‘ سیب اور موسمی پھلوں کا رس پلاتے ہیں۔ مریض کو 15 دن لازمی آرام کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :