بھارت میں 7منزلہ عمارت گرنے سے 150سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے

بدھ 18 جولائی 2007 23:37

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2007ء) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کے علاقے بوری والے میں سات منزلہ عمارت گرنے سے 150 افراد سے زائد ملبے تلے دب گئے، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی کے علاقے بوری والے میں سات منزلہ عمارت گر گئی جس کے باعث 150 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ عمارت گرنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :