بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور پٹرولیم پر ٹیکس سے تاجر طبقہ پریشان ہے‘ شہزاد خان

مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں‘ رہنما (ق) لیگ تاجر ونگ

اتوار 8 فروری 2015 16:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) مسلم لیگ (ق) تاجر ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شہزاد خان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات پر27فیصد اضافہ ٹیکس سے تاجر طبقہ پریشان ہے ،مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف بھی حقیقی طور پر عوام کو منتقل نہیں ہوا ،مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیاں متاثر اور مزدور بے روزگار ی کا شکار ہے اس لیے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 27فیصد سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرے اور بجلی کی قیمتیں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے باعث2010کی سطح پر واپس لاکر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دے شہزاد خاں نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کردیا ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر غریب اور سفید پوش طبقہ پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں،مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیا ہے عوام ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ۔ لیکن حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے نان ایشوز میں الجھی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :