ڈاکٹر بیماری کی تشخیص نہ کر سکا مگر گوگل نے کینسر کی تشخیص کر لی

پیر 9 فروری 2015 12:01

ڈاکٹر بیماری کی تشخیص نہ کر سکا مگر گوگل نے کینسر کی تشخیص کر لی

کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) نوجوان عورت کے پیٹ میں درد ہوا تو عورت نے گوگل پر اپنی بیماری کی علامات لکھی، اسے پتہ چلا کہ اسے رحم کا کینسر ہے۔ جب ڈاکٹروں کو معائنہ کیا تو پتہ چلا یہ تو ناقابل علاج ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بروملے، کینٹ کی 23 سالہ سادے رینس کو ڈاکٹروں نے بتایا ہوا تھا کہ اسے irritable bowel syndromeیا آئی بی ایس کی عام بیماری ہے۔

(جاری ہے)

مگر جب اس کا درد شدید ہوا تو اس نے اپنی بیماری کی علامات کو گوگل پر تلاش کیاتو اسے پتہ چلا کہ اسے رحم کا کینسر ہے ۔ ڈاکٹروں نے جب معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ٹیومر کا سائز خربوزے جتنا ہو چکا ہے اور یہ رحم کے کینسر کی چوتھی یعنی ناقابل علاج سٹیج ہے۔اب اس کے بعد زندگی کے دو سال ہی بچے ہیں۔اس عرصے میں سادے رینس نوجوانوں میں کینسر کا شعور اجاگر کرنے کے لیےکام کرے گی۔ سادے نے بتایا کہ جب اس کی تکلیف بڑھی اور اس نے انٹرنیٹ پر اپنی بیماری کی علامات تلاش کی تو اسے پتہ چلا کہ اس میں رحم کے کینسر کی 9 میں سے 8 علامات موجود ہیں۔اس نے جب اپنی ماں کو کینسر کے بارے میں بتایا تو کسی نے بھی یقین نہ کیا۔

متعلقہ عنوان :