تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں تعینات واحد فارما سسٹ ڈاکٹر نوشین خالد طویل رخصت پر‘ مریض مفت ادویات کے حصول سے محروم

پیر 9 فروری 2015 12:20

حضرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں تعینات واحد فارما سسٹ ڈاکٹر نوشین خالد طویل رخصت پر ہونے کی وجہ سے مریض مفت ادویات کے حصول سے محروم ، کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات سٹور کیپر نیاز فارما سسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ادویات کو سنبھالنے اور مریضوں تک پہنچانے میں ناکام ہے جس وجہ سے ادویات ہسپتال سے غائب ہونے کی شکایات ہیں، فارما سسٹ نوشین خالد کی مسلسل اور طویل رخصت میں مبینہ طور پر ایم ایس، سٹور کیپر اور دیگر انتظامیہ کا ہاتھ بتایا جاتا ہے جبکہ اس کی غیر حاضری میں ہسپتال انتظامیہ اسے فل سپورٹ کررہی ہے، سماجی، مذہبی حلقوں اور مریضوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی سی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملی بھگت کے نتیجے میں طویل رخصت پر جانے والی فارما سسٹ کی جگہ کسی نئے ایماندار اور فرض شناس فارما سسٹ کو تعینات کیا جائے تاکہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں نیز ایک ہی سیٹ پر کئی سالوں سے تعینات سٹور کیپر کی جگہ بھی دیانتدار اور فرض شناس سٹور کیپرکی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔