بھارت کے شہر ممبئی میں سات منزلہ عمارت منہدم ہونے سے چوبیس افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ،، پچیس سے چالیس افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں

جمعرات 19 جولائی 2007 13:24

ممبئی (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین19 جولائی2007) ممبئی میں ایک سات منزلہ عمارت منہدم ہونے سے چوبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ نو زخمی ہیں‌۔ پولیس نے عمارت کے ملبے سے پندرہ افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔ جبکہ پچیس سے چالیس افراد کے پھنسے ہونے کی تصدیق کی ہے۔ریاستی وزیر گوپال شیٹھی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دس افراد کے ملبے کے نیچے پھنسے ہونے کی تصدیق کی ۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے کہا کہ عمارت بیس سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور ہوسکتا ہے اس میں‌خراب سیمنٹ استعمال کیا گیا ہو تاہم رہائشی فلیٹوں‌، دکانوں‌اور ایک کلینک پر مشتمل اس عمارت کی انہدام کی فوری وجہ نہیں‌بتائی جاسکتی ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ امدادی کارکنوں‌کے مطابق عمارت رات گئے منہد م ہوئی جس میں‌پھنسے ہوئے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے ۔۔ پولیس اہلکار کے مطابق عمارت کے مکینوں‌نے بتایا ہے کہ عمارت کی ایک جیولری کی دکان کی تعمیر نو کے لیے تعمیراتی کام جاری تھا ۔۔

متعلقہ عنوان :