محکمہ صحت پنجاب نے انتظامی افسروں کو ان کی کارکردگی پر ترقی‘ انعام اور سزاء دینے کا فیصلہ

پیر 9 فروری 2015 16:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے انتظامی افسروں کو ان کی کارکردگی پر ترقی‘ انعام اور سزاء دینے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پولیو‘ خسرہ سمیت دیگر بیماریوں سے نبرد آزما ہونے اور متعلقہ اہداف کو پورا کرنیوالے ایم ایس ‘ ای ڈی اوز‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سمیت دیگر افسروں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائیگا اس میں کیش ایوارڈ‘ تعریفی اسناد اور ترقیاں شامل ہیں متعلقہ اہداف پورا نہ کرنیوالے افسران کیخلاف نہ صرف کاروائی ہوگی بلکہ ان کو ان کی نشستوں سے بھی تبدیل کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :