پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہونگی ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

پیر 9 فروری 2015 16:51

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد زید بن مقصود نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہمیں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہونگی مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے قومی کاذ کیلئے سول سوسائٹی،میڈیا اور اساتذہ کا تعاون ناگزیز ہے پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے بغیر سیکیورٹی کے کسی بھی ٹیم کو مہم پر نہیں بھیجا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے سلسلے میں اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور حاجی محمد اسلم رئیسانی،پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم محمد سلیم کھوسہ، اے ڈی سی یعقوب غرشین ،تحصیلدار منظور احمد پنہور ،سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفیسر عابد رند، اسپورٹس آفیسر عاشق علی چنہ سمیت محکمہ صحت ، ایجوکیشن،میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر جمال الدین جمالی نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں اور رضا کاروں نے بارڈر پوائنٹ،فکس پوائنٹ اور گھر گھر جا کر پیدائش سے لیکر پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے تھے اور اسی طرح آئندہ بھی پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے مزید کہا کہ ضلع جعفرآباد سے پولیو خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے مہم کے دوران کہیں بھی کوئی گیپس نظر آئے تو ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے تمام محکموں کے افسران اور عملے کو ہدایات دی ہیں کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ بھر پور تعاون کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :