پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کا اجلاس،پولیوورکروں کوپیسوں کی ادائیگی نہ ہونے پراظہارافسوس

پیر 9 فروری 2015 16:53

تمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء )پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر صدر مہر الله موسیانی منعقد ہو ا جس میں جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیراحمد مستوئی ڈپٹی جنرل سیکریڑی آغاز نیاز گولہ چیئرمین محمد یاسین ڈومکی فناس سیکریڑی محمد اکبر بھٹو سر پرست اعلیٰ محمد اسلم بہرانی وائس چیئرمین ذوالفقار بخاری غلام محمد کٹبہار سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی جانب سے دس راؤنڈ کے پولیو ورکروں کو پیسے نہ ملنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مہرالله موسیانی نے کہاکہ پولیو ورکر پولیو مہم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کرتے ہیں جو سردی گرمی بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں جن کے بدولت بلوچستان کے لاکھوں بچے پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ ہیں اور کہاکہ دس راؤنڈ سے نصیرآباد میں پولیو ورکروں کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے ایریا انچارچ ہزاروں روپے کے مقروض ہوچکے ہیں اور کہاکہ صوبائی حکومت نے پولیو ورکروں کے پیسے جلد ادا نہ کیئے تو 16فروری کو ہونے والے پولیو مہم میں ورکروں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی ذمہ داری ایریا نچارچ اور محکمہ صحت پر عائد ہونے کے بجائے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پر عائد ہوگی اور کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد نے ہمیشہ مالی بحران کے باوجود بھی بچوں کے عظیم تر مفاد میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا ہے اب مجبورا سولہ فروری کو ہونے والی پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔