پولیو کیسز کے حوالے سے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے سے روک دیا گیا

منگل 10 فروری 2015 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) وزارت برائے قومی صحت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو پولیو کیسز کے حوالے سے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری صحت ایوب شیخ نے کہاکہ یہ ایک روٹین کا فیصلہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ آئندہ سے پولیو کیسز کی تصدیق کے بارے میں صرف ایمرجنسی آپریٹر سینٹر (ای او سی) ہی معلومات فراہم کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی صحت کے ادارے کی وزارت کی جانب سے ایک مراسلہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کو لکھا گیا کہ وہ پولیو کیسز کے حوالے سے ای او سی کی کو آگاہ کریں گے جس کے بعد یہ ادارہ پولیو کیسز کی تصدیق کی معلومات وزیراعظم کے ترجمان، صوبائی حکومتوں، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کو فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام پولیو کیسز کی معلومات ویب سائٹ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو فراہم کردیگی ۔

خط میں کہا گیا کہ ای او سی کے ترجمان یا حکومت سے منظور شدہ ان کا کوئی فرد ہی میڈیا کو پولیو کیسز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مجاز ہوگا۔قومی صحت کی وزارت میں شامل ایک اہم فرد نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد پولیو کیسز کے حوالے رپورٹس کو چھپانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے مکمل خاتمے میں ناکام ہوا ہے اور گزشتہ سال ملک میں 306 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :