پاک چین مابین روایتی ادویات میں تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 19 جولائی 2007 17:05

اسلام آباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین19 جولائی2007) پاکستان اور چین کے درمیان روایتی ادویات میں تعاون اور اس شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا دونوں ممالک کے معاہدہ میں یہ معاہدہ چین کے نائب وزیر صحت وانگ گوکیانگ اور وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان کے درمیان یہاں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چین کے تعاون سے پاکستان میں روایتی ادویات کی ایک یونیورسٹی قائم کرنے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تعاون کے لئے دونوں کی ہیلتھ وزارتوں میں مرکزی پوانئٹس کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا چینی وفد نے پاکستان میں فارما سوئٹیکل شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر بچوں سے متعلقہ مضر بیماریوں کی روک تھام کے لئے ویکسیئن کی پیداوار میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ملاقات کے بعد وفاقی وزیر صحت نے چین کے نائب وزیر صحت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی مفاد پر مبنی پروگراموں میں شاندار تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے وفاقی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ملیریا ادویات کی فراہمی چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے صحت کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات گزشتہ سال صدر جنرل پرویز مشرف کے دورہ چین کے دوران صحت کے شعبے میں تعاون بار ے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی ایک کڑی ہے چینی نائب وزیر صحت نے اس موقع پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :