بلاول بھٹو، آصف زرداری، چودھری عبدالمجید کی قیادت میں پسے طبقات کی جنگ لڑتے رہیں گے، محمد الیاس چودھری

منگل 10 فروری 2015 15:58

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو،شریک چیئرمین آصف علی زرداری،میڈیم فریال تالپور،وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑتے رہیں گے اقتدارعوام کی خدمت کاایک ذریعہ ہے وگرنہ ہم نے توگولیوں کوڑوں کی بوچھاڑاورپھانسی کے پھندوں پربھی عوام کے نعرے بلندکیے یہی وجہ ہے کہ آج بھی بھٹوپھانسی کے پھندے پرجھول کراورشہیدبی بی گولیوں کے سکارڈمیں جان کانذرانہ دے کرعوام کے دلوں میں زندہ ہیں ان کی شہادتوں کاقرض بلاول بھٹوکووزیراعظم بناکرقوم اتارے گی آنے والاکل شہیدبھٹوکے نواسہ اورشہیدبی بی کے لخت جگربلاول بھٹوکاہے نوجوان آگے بڑھ کربلاول کے قافلے میں شامل ہوجائیں دھرنوں ورقص کی سیاست آہستہ آہستہ دم توڑرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی انقلاب اورفکرکانام ہے جس نے اپنے جیالے کارکن کوزبان عطاکی پاکستان میں جمہوریت اوراداروں کاوقارپی پی پی قیادت کے دم سے ہے اگرمردحرآصف علی زرداری جمہوریت کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے توآج سیاست کے اندر نوواردسیاستدانوں کی نااہلی کے باعث جمہوریت پٹری سے اترچکی ہوتی شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوجانوں کے نذرانے دے کرجمہوریت کوزندہ کیااورآصف علی زرداری نے اپنے ویژن سے جمہوریت کوبچایابھٹوزکے جیالے آئین،پارلیمنٹ اورجمہوریت کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے تک پیش کردینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں ملنے والے عوامی وفودکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آزادکشمیرحکومت نے پونے چارسالہ عرصہ اقتدارکے دوران خطہ کے اندرتعمیروترقی کاانقلاب لانے کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکرکوحکومت کے اندرشریک کیا،برادری ازم اورنفرتوں کاخاتمہ کیاہمارے مخالفین کواس بات کااعتراف کرناپڑیگاپی پی پی حکومت نے آزادکشمیرکے اندرنوجوان نسل کی خوشحالی کے لیے اقدامات کیے میرٹ کوفروغ دیاماضی میں نفرتوں اورپسند وناپسندکی سیاست کوفروغ دیاگیاپی پی پی حکومت نے آزادکشمیرکے تمام اضلاع کے اندرمساوی بنیادوں پرکام کروائے شہیدمحترمہ بے نظیربھٹونے پاکستان میں مفاہمتی سیاست کی بنیادرکھی جس کے تسلسل کوآصف علی زرداری نے جاری رکھاہم نے آزادکشمیرکے اندربھی تمام سیاسی قوتوں کواحترام دیاتاکہ خطہ کے اندررواداری کی سیاست فروغ پاسکے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے2016کے منعقدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیادپرکامیابی حاصل کریگی چیئرمین بلاول بھٹواورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اگرکوئی اختلافات کی باتیں کرتاہے تویہ اس کی ذہنی اختراح ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی تحریک کانام ہے سیاسی تحریکوں کے اندرلوگ آتے اورجاتے رہتے ہیں مگرنظریہ کی بنیادپرسیاست کرنے والی تحریکیں کبھی ختم نہیں ہواکرتیں لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ پارٹی جیالوں اورعوام کی محبت کسی فردواحدکی وجہ سے نہیں بلکہ شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکی قربانیوں کی وجہ سے ہے پیپلزپارٹی مزدوروں، کسانوں،طلبہ،وکلاء اورمتوسط طبقہ کی قوت ہے اورقوت رہے گی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹواورجیالوں کے لہوکے صدقے ہمیشہ زندہ رہے گی قوم کی خدمت پی پی پی اوراس کی قیادت سے بڑھ کرکسی نے نہیں کی پاکستان کوایٹمی ،میزائل قوت بنانے کاکریڈٹ ،اداروں کے قیام،جمہوریت اورپارلیمنٹ کے تحفظ کاکریڈٹ پی پی پی قیادت کوجاتاہے آزادکشمیرمیں ماضی میں برادری ازم،اقرباپروری اورلوٹ کھسوٹ کوفروغ دیاگیا ،انہوں نے کہاکہ پی پی پی تمام قبائل کاگلدستہ ہے ہماری پارٹی عوام ہیں کیونکہ شہیدبھٹونے کہاتھاکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیںآ زادکشمیرکے عوام کوپی پی پی حکومت نے ایک سسٹم دیانوجوانوں کے لیے ادارے قائم کیے میڈیکل کالجزویونیورسٹیزکاقیام ایک خوا ب تھاجس کی تعبیرپی پی پی کی صورت میں نکلی،انہوں نے کہاکہ آج جس شخص کابیٹااپنے گھرہی کے اندرمیڈیکل کی تعلیم حاصل کررہاہے اس سے پوچھیں یہ اس کے لیے کتنابڑاتحفہ ہے پاکستان کے دوردرازکے کالجزمیں تعلیم حاصل کرنامشکل کام تھاانہوں نے کہاکہ میں ہرگھرکی دہلیزپرجاکرعوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہاہوں انہوں نے کہاکہ پی پی پی پلیٹ فارم پر مزدور ، کسان ، طلباء ،محنت کش ،وکیل الغرض ہر مکتبہ فکر کے طبقات نظر آئیں گے انہوں نے کہاکہ 2016 کے انتخابات میں بھی کارکردگی کی بناء پرکامیابی حاصل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :