الخدمت فاوٴنڈیشن کے تشخیصی صحت مراکز بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ،عبدالشکور

منگل 10 فروری 2015 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں صحت مراکز کام کر رہے ہیں جن کے ذریعے عوام کو صحت کی بہتر ین سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،الخدمت ملک کے طول و عرض میں صحت کی مزید سہولتیں پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے الخد مت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت گزشتہ روزشعبہ صحت سے متعلق منعقدہ سالانہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے اپنے خطاب میں کیا ۔

اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ صحت کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں محمد افضل نے سال2014کی رپورٹ پیش کی جس میں بتا یا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سال 2014 میں شعبہ صحت کی مد میں99 کروڑ 85 لاکھ روپے خرچ کیے جس سے مجموعی طور پر69 لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر میاں محمد افضل نے بتا یا کہ ا لخدمت شعبہ صحت کے تحت15 میٹرنٹی ہومز، 20 جنرل اسپتال،152کلینکس اور ڈسپنسریاں، 86 ڈائیگنوسٹک سینٹر ز،10 بلڈ بنک اور246 ایمبولنس نے خدمات سر انجام دیں جبکہ تھرپارکر اورسیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں2 541 فری میڈیکل کیمپ بھی منعقد کیے گئے۔

محمد عبد الشکور نے 2014 میں شعبہ صحت کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور شعبے سے منسلک تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کام کریں اور لوگوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔