ضلع اٹک میں جاری فراہمی آب، سکول بلڈنگز ، روڈ ،نکاسی آب، صحت ، تعلیم اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس

منگل 10 فروری 2015 17:22

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) عوام الناس کو روز مرہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلع اٹک میں جاری فراہمی آب، سکول بلڈنگز ، روڈ ،نکاسی آب، صحت ، تعلیم اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی سی او آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ، اے سی سید نذارت علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ضلع بھر کے عوام کو صحت اور تعلیم کی اعلی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹک میں کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج بہت جلد تعمیر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ریلوے سٹیشن تا سیشن چوک ،سیشن چوک تا ڈھوک فتح اور عید گاہ تا شین باغ سولر پینلز بھی لگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بوائز کالج کی نئی بلڈنگ کی تعمیر بھی بہت جلد شروع کی جارہی ہے اٹک شہر کے لوگوں کو سفر کی بہترین سہولت کی فراہمی کے لیے شین باغ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج بھی تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ اس روڈ پر ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔

انہوں نے متعلقہ افسران پر ذور دیا کہ وہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا از خود معائنہ کریں اور منصوبوں کی کوالٹی اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :