جہلم میں انسدفاد خسرہ مہم کا اختتام ، ضلع میں تین لاکھ پینسٹھ ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے

منگل 10 فروری 2015 20:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) ضلع جہلم میں انسدفاد خسرہ مہم کا اختتام ، ضلع میں تین لاکھ پینسٹھ ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔
ضلع جہلم میں 29 جنوری سے جاری بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم 9 فروری بروز سوموار کو مکمل ہوئی جس کے دوران ضلع بھر سے 3 لاکھ 65ہزار چھ ماہ سے 10 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے خفاظتی ٹیکے لگائے گے۔

مہم کے دوران والدین نے مکمل تعاون کیا اور اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے خفاظتی ٹیکے لگوائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ڈاکٹر طاہربشیر نے ایک اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں انسداد خسرہ مہم میں شامل ٹیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہر بشیر نے کہاکہ ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے پوری مہم میں بھر پور رہنمائی کی اور روزانہ کی بنیاد پر انسداد خسرہ مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خسرہ کے جان لیوا مرض سے بچاؤ کے لئے بچوں کو انسداد خسرہ کے ٹیکے لگانے کے لئے تحصیل اور محلہ کی سطح پرٹیمیں بنائی گئی جنھوں نے جانفشانی سے کام کیا اور اس مہم کو کامیاب بنایا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر بشیر نے کہاکہ انسداد خسرہ مہم کے دوران کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور تمام علاقوں تک انسداد خسرہ کی ٹیمیں پہنچیں اور بچوں کو ٹیکے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ بر س بھی پورے ضلع جہلم میں خسرہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی اور ضلع جہلم نے پورے صوبے میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :