ڈیرہ غازیخان،چار ماہ سے تنخواوٴں کی بند ش کے خلاف سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی احتجاجی ریلی ہسپتا ل روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا،

تنخوائیں ادا نہ کی گئی تو 16فروری کو پولیوکے خاتمے کی قومی مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں گے،مظاہرین

منگل 10 فروری 2015 21:43

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) چار ماہ سے تنخواوٴں کی بند ش کے خلاف سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی احتجاجی ریلی ہسپتا ل روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکر پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اگرتنخوائیں ادا نہ کی گئی تو 16فروری کو پولیوکے خاتمے کی قومی مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخوائیں نہیں ملیں جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز حکومت پنجاب کے خلاف دھرنا پر مجبورہو گئیں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم جان ہتھیلی پر رکھ کر پولیو مہم کو کامیاب بناتی ہیں آج کے دور میں عورت کا گھر سے نکلا مشکل ہے لیکن صبح سے شام تک گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلاتی ہیں اس کے باوجود ہمیں تنخوائیں نہیں دی جاتیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں میزل کی پے منٹ اور چا ر ماہ کی تنخوائیں اورتمام واجبات اداکےئے جائیں ورنہ ہم نہ صرف ضلع بھر میں احتجاج کریں گے بلکہ احتجاج کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھائیں گے اور پولیو مہم میں ڈیرہ غازیخان پنجاب کا حصہ نہیں بنے گا اس احتجاج کے دوران ڈسٹرکٹ کوارٹرنیٹر نیشنل پرگرام ڈاکٹر ریاض ملک نے تنخواوٴں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جس پر لیڈی ہیلتھ وکرز نے 2 روز کے لیے احتجاج کو موٴخر کر دیا گیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئیں

متعلقہ عنوان :