سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم 16سے 18فروری تک جاری رہے گی

منگل 10 فروری 2015 21:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم 16سے 18فروری تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی مراکز صحت پر لے جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں یا پنجاب حکومت کے ٹول فری نمبر 0800-99000 پر رابط کریں۔

متعلقہ عنوان :