پاکستان میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے امداد میں اضافہ کرینگے، امریکی سفیر کی وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان سے ملاقات

جمعرات 19 جولائی 2007 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔ 2007ء) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے امداد میں اضافہ کریگا۔ یہ بات پاکستان میں امریکی سفیر ایچ ای عینی ڈبلیو پیٹر سن نے یہاں وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر کا کہنا تھا یوں تو پورے ملک میں صحت کے حوالے سے امداد کی ضرورت ہے تاہم سرحد اور فاٹا کے علاقہ جات خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے فاٹا میں صحت کے حوالے سے امدادی منصوبے شروع کرنے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر صحت نے امریکی سفیر کو ملک میں صحت کے حوالے سے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :