پاکستان اور چین کا روایتی ادویات کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ،دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر صحت محمد نصیر خان کی چین کے نائب وزیر صحت کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 19 جولائی 2007 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔ 2007ء) پاکستان اور چین نے روایتی ادویات کے شعبہ میں تعاون بڑھانے اور اس شعبے میں ایک دوسرے کے ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق جمعرات کے روز وفاقی وزیر صحت نصیر احمد خان نے چینی نائب وزیر صحت مسٹر رونگ سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں چین کے تعاون سے پاکستان میں ایک یونیورسٹی کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں جانب سے صحت کے شعبے میں بنیادی امور پر فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نصیر احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ملیریہ کے مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی پر شکریہ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا معاہدہ گزشتہ برس صدر جنرل پرویز مشرف کی صحت کے شعبے میں ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں ہوا۔ اس موقع پر چینی نائب وزیر صحت نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدری کا اظہار کیا اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :