عالمی بینک کا غزہ میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے 2 ملین ڈالر امداد کا اعلان

بدھ 11 فروری 2015 15:11

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) عالمی بینک نے غزہ کی پٹی میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے 2ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ امدادی رقم میں سے 5لاکھ ڈالر شہر میں صفائی کیلئے سرگرم کمپنیوں کو دیئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں عالمی امداد کا سلسلہ بند ہونے سے صحت اور صفائی کا سنگین بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے دو ملین ڈالر کی رقم ناکافی ہے، عالمی برادری بالخصوص امداد فراہم کرنیوالے ادارے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے سلسلے میں مزید امداد فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :