سگریٹ کے پیکٹ پر نئی تصویری وارننگ کا اجراء

بدھ 11 فروری 2015 17:25

سگریٹ کے پیکٹ پر نئی تصویری وارننگ کا اجراء

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء)حکومت کی جانب سے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی تصویری وارننگ کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری وارننگ کا سائز 35 فی صد سے بڑھا کر 85 فی صد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سگریٹ کی پیکنگ پر 85 فی صد تصویری وارننگ رکھنے والے تین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔