وفاقی حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی وارننگ جاری کردی،

نئی وارننگ کے اجراء کا مقصد تمباکو نو شی میں کمی لانا ہے،سائرہ افضل تارڑ

بدھ 11 فروری 2015 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وفاقی حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی وارننگ جاری کردی‘ پیکٹ پر تصویر کا سائز 35 سے بڑھا کر 85 فیصد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی وارننگ کا اجراء کردیا ہے اور پیکٹ پر وارننگ تصویر کا سائز 35 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کردیا گیا ہے اب پاکستان ان 3 ممالک مین شامل ہوگیا ہے جہاں سگریٹ پر وارننگ کا سائز 85 فیصد ہے انہوں نے کہا کہ نئی وارننگ کے اجراء کا مقصد تمباکو نو شی میں کمی لانا ہے۔