چاغی ،موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ ،زکام ،گلہ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں،

سرکاری اور نجی کلینکوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

بدھ 11 فروری 2015 19:07

چاغی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) دالبندین سمیت ضلع بھر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ ،زکام ،گلہ کی بیماریان پھوٹ پڑی ہیں سرکاری اور نجی کلینکوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے مختلف تحصیلوں میں اچانک موسم میں تبدیلی آنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں اضافہ ہوچکا ہیں تمام نجی کلینکوں میں مریضوں کی بھر مار ،نزلہ زکام،کھانسی ،اور گلہ خراب ہونے کی وجہ تیز بخار نے چھوٹے بڑے ہر عمر کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،سرکاری ،اور تمام نجی کلینکوں میں مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ دکھائی دئے رہا ہیں ضلع بھر میں خشکی کی وجہ سے اکثر لوگ معدے کے مریض بند چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :