ضلع سرگودہا میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا‘ڈی سی او سرگودھا

جمعرات 12 فروری 2015 13:37

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء ) ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔دنیا پولیو فری ہونے کی طرف جارہی ہے لیکن بیرونی ممالک میں پاکستان پولیو کے خطرے میں سرخ نشان کی علامت بن چکاہے ۔ اس صورتحال سے نجات کیلئے من حیث القوم پوری قوم کو پولیو کے خلاف میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے ۔

علماء کرام معاشرے کامعزز ترین طبقہ سمجھا جاتاہے جن کے واعظ ونصیحت کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔ انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ علماء کرام پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنا مثبت روایتی کردار جاری رکھیں گے جس سے ایک دن ہمارا ملک بھی پولیو فری ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کے تعاون کا بھر پور یقین دلاتے ہوئے کہاکہ پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس فورس ڈیوٹی دے گی۔

انہوں نے کہاکہ تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم 16 فروری سے 18فروری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق اس دوران اگر آپ کا بچہ پولیو کے قطرے نہ پی سکا ہو تو قریبی حفاظتی مرکز یا 0800-99000 پر رجوع کیا جائے ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر عاقب نیکوکارہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سرگودہا میں پانچ لاکھ 62 ہزار 154 بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقر رکیاگیا ہے ۔

جس کیلئے ضلع بھر میں 1428 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ جن میں 1157 موبائل ٹیمیں ‘ 192 فکس اور 79ٹرانسپورٹ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیمیں 2664 افراد پر مشتمل ہوں گی جس کیلئے 269ایریا انچارج اور 167یونین کونسل انچارج مقرر کر دےئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :