جیکب آباد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسین نہ ملنے کے خلاف مریضوں کا احتجاج سول اسپتال کے گیٹ پر دھرنا

جمعرات 12 فروری 2015 16:28

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) جیکب آباد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسین نہ ملنے کے خلاف مریضوں کا احتجاج سول اسپتال کے گیٹ پر دھرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہیپاٹائٹس بی اورسی کے سینکڑوں مریضودسزں کو ویکسین نہ ملنے کے خلاف مختلف علاقو ں سے آئے ہوئے مریضوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورسول اسپتال کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے مریضوں کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے ویکسین فراہم کی جارہی ہے مگر یہاں پر من پسندوں کو ویکسین دی جارہی ہے جبکہ سینکڑوں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں مریضوں کا کہنا تھاکہ اسپتال انتظامیہ نے ویکسین دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ آپ پرائیویٹ اسٹورز سے ویکسین خرید کر اپنا علاج کروائیں مظاہرین نے کہاکہ ہم غریب ہیں پیسوں کے عیوض ویکسین نہیں خرید سکتے انہوں نے مطالبہ کیاکہ غریب مریضوں کو ویکسین فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :