2015 میں پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں، پولیو کی مہم پورے ملک میں جاری ہے،سارہ افضل تارڑ

جمعرات 12 فروری 2015 17:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) وفاقی وزیر قومی صحت سارہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ 2015 میں پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں اور پولیو کی مہم پورے ملک میں جاری ہے جبکہ صرف کراچی کی ایک دو کالونیوں میں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیو مہم کے لیے حکومت کی طرف سے رینجرز اور پولیس فورس بھی مہیا کی گئی انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم ایک اچھا اقدام ہے مگر اس کے لیے صوبوں کو پہلے سے تیار نہیں کیا گیا تھا اور ان کو ذ مہ داری سونپ دی گئی انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبائی وزیر صحت سے ابھی تک کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش نہیں آیا اور ہماری صوبائی صحت کے وزیروں کے ساتھ بہت اچھی کو آرڈنیشن ہے

متعلقہ عنوان :