قرآن پاک کی طباعت سرکاری سر پرستی میں کی جائے گی،سردار یوسف

جمعہ 13 فروری 2015 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ قرآن پاک کی طباعت سرکاری سر پرستی میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

قرآن مجید کی ملک بھر میں معیاری اور بہتر کاغذ پرطباعت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے کہا کہ قرآن مجید کیلئے صرف مخصوص کاغذ استعمال کیا جاسکے گا نیزمعیاری اور اغلاط سے پاک قران مجید کی اشاعت کے لیے نجی اشاعتی اداروں کی نگرانی کی جائے گی۔