بھارت میں سوائن فلو کی وبا پھیلنے لگی ‘چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھارہ افراد سوائن فلو کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

جمعہ 13 فروری 2015 14:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) بھارت میں سوائن فلو کی وبا پھیلنے لگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھارہ افراد سوائن فلو کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبے گجرات، راجھستان اور مہارشٹر اور ممبئی میں سوائن فلو کی وبا زور پکڑنے لگی گجرات میں گزشتہ روز سے اب تک سوائن فلو کے ڈیڑھ سو مریض ہسپتال داخل ہوئے یکم جنوری سے اب تک سوائن فلو سے متاثر افراد کی تعداد ایک ہزار تک جا پہنچی ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 117ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں سوائن فلو تیزی سے پھیل رہا ہے اور اگلے دو ہفتوں کے دوران اس مرض کا مزید شدت اختیار کرجانے کا خدشہ ہے، جبکہ اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :